اردوئے معلیٰ

آج بارش ہو رہی ہے چرخ سے انوار کی

سارے عالم میں خوشی ہے آمدِ سرکار کی

 

ہو گیا ہر سو اجالا آ گئے بدرالدجیٰ

آمنہ کے گھر میں آئیں رحمتیں غفار کی

 

سج گئے بازار کوچے ہر طرف ہیں رونقیں

سب ہی نعتیں پڑھ رہے ہیں سیدِ ابرار کی

 

ہم گنہ گاروں، خطا کاروں کی بخشش ہو گئی

مل گئی سب کو شفاعت احمدِ مختار کی

 

جگمگاتے ہیں ستارے چاند اور خورشید بھی

یہ ضیا ان کو ملی جو بھیک ہے سرکار کی

 

جس کا ثانی ہی نہیں کونین میں مخلوق میں

ہم سے کیا توصیف ہو ایسے حسیں شہکار کی

 

نعت کہنے کی سعادت بھی تو ہے ان کی عطا

اور تو اوقات کیا ہے ناز اوگن ہار کی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔