اردوئے معلیٰ

آپ کے در پہ جو سوالی گیا

لے کے دامن کبھی نہ خالی گیا

 

اُن کے ٹکڑوں پہ سارا زمانہ پلے

ایک میں ہی نہیں لا ابالی گیا

 

عظمتیں دو جہاں کی مقدر ہوئیں

قرب میں جو مرے شاہِ عالی گیا

 

اُن کی مدحت کروں میری اوقات کیا

دست بستہ جہاں شیخؔ و حالیؔ گیا

 

اپنی قسمت پہ نازاں بھلا کیوں نہ ہو

وارثیؔ چوم کر جو بھی جالی گیا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات