اردوئے معلیٰ

آپ خلقت میں ہیں ذی شان رسول عربی​

آپ سلطانوں کے سلطان رسول عربی​

 

آپ سا کوئی نہیں کوئی نہیں کوئی نہیں​

آپ نبیوں کا ہیں ارمان رسول عربی​

 

دل بھی ہے یہ آپ کا ،جان بھی یہ آپ کی ​

کیا کروں آپ پہ قربان رسول عربی​

 

آپ کی خدمت عالی میں چلا آیا ہوں​

لے کے گھر کا سروسامان رسول عربی​

 

پھر نگاہ کرم کریں آقا امت پر​

پھر سے امت ہے پریشان رسول عربی​

 

اتحاد اور محبت کا چلن پھر سے چلے​

ایک ہوں سارے مسلمان رسول عربی​

 

حشر کے دن ہو عنایت پہ عنایت آقا​

ہو گنہگاروں پہ احسان رسول عربی​

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ