آپ نبییوں کے ہیں سلطان رسول اکرم
دو جہاں آپ پہ قربان رسول اکرم
قلب ہو آپ کی الفت سے ہمیشہ شاداں
"دل کی بستی نہ ہو ویران رسول اکرم”
کاش خوابوں میں مرے آپ کا جلوہ ہوتا
ہم بھی ہوتے بڑے ذیشان رسول اکرم
علم و عرفاں کا بہایا ہے سمندر جس نے
ہے بریلی کا رضا خان ، رسول اکرم
قلب مضطر کی تمنا ہے کہ مرتے دم تک
سنت ہو مر ی پہچان رسول اکرم
نعت لکھتا ہے عبادت کی نظر سے نوری
ہو عطا صدقۂ حسان رسول اکرم