اردوئے معلیٰ

آپ کی رب کو تحیّات ہے اعلیٰ افضل

آپ کی خوئے سلامات ، ہے اعلیٰ افضل

 

حکمِ ربیّ ہے یہ فرمان شہِ والا بھی

بھیجیں سب مل کے سلامات ہے اعلیٰ افضل

 

وہ کہ ہے سیّدِ ایّام بہ قولِ آقا

گر کریں کثرتِ صلوات ہے اعلیٰ افضل

 

تیری سیرت کا کرشمہ ہے، ترے خُلق کی خیر

اب زمانے میں مساوات ہے اعلیٰ افضل

 

تیری تعلیم کا صدقہ یہ حقوقِ نسواں

حسنِ معروف کی اب بات ہے اعلیٰ افضل

 

تیرے تلووں سے جڑے ذرّے بھی مہتاب بنے

تیرے جلووں کی یہ خیرات ہے اعلیٰ افضل

 

تیرے حسنین ہوں حیدر ہوں کہ زہرا بی بی

تیری نسبت سے ہر اک ذات ہے اعلیٰ افضل

 

سب وظیفوں سے بڑا کام ظفر نے پایا

بس تری آل پہ صلوات ہے اعلیٰ افضل

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔