اردوئے معلیٰ

آ جاؤ چلیں ہم بھی حضرات مدینے میں

مل جائے گی ہم کو بھی خیرات مدینے میں

 

ممکن ہی نہیں ان کو لفظوں میں بیاں کرنا

جو ہم نے گزاری ہیں ساعات مدینے میں

 

لے جائے مقدر گر مجھ کو درِ اقدس پر

مکہ میں گزاروں دن اور رات مدینے میں

 

ارماں ہے یہ مدت سے ہو اذن حضور ی کا

مدحت میں ہو آقا کی کچھ بات مدینے میں

 

توفیق سے ملتی ہے اس در کی غلامی بھی

بڑھ جائے غلاموں کی اوقات مدینے میں

 

دل وارثیؔ تڑپے ہے چاہت میں مدینے کی

سنورے ہیں زمانے کے حالات مدینے میں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ