اردوئے معلیٰ

احسان مجھ پہ ہے مرے خیر الانام کا

اپنے کرم سے بھر دیا دامن غلام کا

 

آقا کی ذات پاک سے یوں رابطہ رہے

کرتی ہوں پیش تحفہ دروُدو سلام کا

 

اک روشنی سی ہو گئی خوشبو کے ساتھ ساتھ

چھیڑا ہے ذکر کس نے یہ بطحا کی شام کا

 

کتنی حسین ہو گئی ہے زندگی مری

ہے ورد میرے لب پہ محمد کے نام کا

 

مٹ جائے تشنگی مرے بھی قلب و روح کی

مل جائے ایک قطرہ جو کوثر کے جام کا

 

اے ناز آنحضور کی توصیف کے طفیل

مہکے گا حرف حرف بھی تیرے کلام کا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔