اردوئے معلیٰ

اذن جن کو ملا شفاعت کا

میرے آقا کی ذات ٹھہری ہے

 

شبِ اسریٰ کہا یہ خالق نے

آؤ محبوب رات ٹھہری ہے

 

رب نے وعدہ کیا ہے بخشش کا

اور شفاعت پہ بات ٹھہری ہے

 

اس جہاں میں حضور کی آمد

مقصدِ کائنات ٹھہری ہے

 

وارثیؔ زندگی کا مقصد اب

صرف آقا کی نعت ٹھہری ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ