اعلیٰ و اطہر اکمل و کامل صلّی اللہ علیٰ محمد

اعلیٰ و اطہر اکمل و کامل صلّی اللہ علیٰ محمد

سّرِ اِلٰہ کے محرم و حامل صلّی اللہ علیٰ محمد

 

دل کا سکوں اور روح کا درماں رحم وکرم کے مطلعء احساں

اسمِ محمد روح کا حاصل صلّی اللہ علیٰ محمد

 

ماورا وہ ادراک کی حد سے رحم و کرم ہے اس کی مدد سے

ہر دم ہر دم گا رے اے دل صلّی اللہ علیٰ محمد

 

درد والم کا ہو گا مداوا اس کا ہے درکار سہارا

گہرا ساگر دور ہے ساحل صلّی اللہ علیٰ محمد

 

دکھ اور درد کا مرہم سارے عالم کا ہے اسمِ محمد

وہ مالک اور ہر اک سائل صلّی اللہ علیٰ محمد

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ