اللہ کے پاک نام سے آغاز ہے مرا
رحمان ہے ، رحیم ہے ، دمساز ہے مرا
تعریف ہے اُسی کی وہی تاجدار ہے
بے شک وہ سب جہانوں کا پروردگار ہے
وہ ہے رحیم اُس کا کرم بے حساب ہے
رحمان ہے وہ مالکِ یومِ حساب ہے
کرتے فقط ہیں تیری عبادت ہی اے خدا
اور مانگتے ہیں تجھ سے ہی امداد برملا
دِکھلا دے اے کریم ہمیں سیدھا راستہ
جن پر ہوا انعام ترا اُن کا راستہ
اُن کا نہیں کہ جن پہ ہوا ہے ترا غضب
اُن کا نہیں جو ہو گئے گمراہ سب کے سب
مولا ! مجھے بھی راہِ مدینہ کی دُھول کر
مولا ! مری دُعائیں ہمیشہ قبول کر