ان کی ضیا سے پھیلی صداقت کی روشنی
اس روشنی سے پھیلی امانت کی روشنی
آنے سے جن کے ہو گئیں کافور ظلمتیں
وہ اپنے ساتھ لائے شریعت کی روشنی
کرنے لگا ہوں جب بھی میں ذکرِ رسولِ پاک
در آئی حرف حرف میں مدحت کی روشنی
دنیا کی عزتیں ترے قدموں میں ہوں تمام
گر دل میں ہے نبی سے محبّت کی روشنی
زاہدؔ! تمھیں ہوظلمتِ محشرسےخوف کیوں
تم کو ملے گی ان کی شفاعت کی روشنی