اردوئے معلیٰ

اُن کے چہرے کی طلعت پہ لاکھوں سلام

اس سراپائے رحمت پہ لاکھوں سلام

 

چاند سورج پہ بھی حکم ان کا چلے

ان کی ایسی حکومت پہ لاکھوں سلام

 

جڑ گئی زندگی آپ کی ذات سے

آپ کی اس عنایت پہ لاکھوں سلام

 

بعد ان کے نبی کوئی آنا نہیں

ان کی کامل نبوت پہ لاکھوں سلام

 

آپ رحمت ہی رحمت ہیں سب کے لئے

’’مصطفےٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام‘​‘​

 

جس جبیں سے منور ہوئی ہر جبیں

اس جبینِ سعادت پہ لاکھوں سلام

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات