اردوئے معلیٰ

اَزل سے آپ کا اور آپ کے دَر کے غلاموں کا

ہے دل میں احترامِ لاشعوری یا رسول اللہ

 

سفر میں دو برس پہلے جو فرمایا کرم مجھ پر

مِرا دل بھی ہے جلوہ گاہِ طوری یارسول اللہ

 

میں اُمیدِ شفاعت لے کے بیٹھا ہُوں مِرے آقا

کرم ہو یہ تمنا بھی ہو پوری یا رسول اللہ

 

ندامت سے ہُو پانی پانی کِس منہ سے وہاں آؤں

اور اس پر مستزاد اب ناصبوری یا رسول اللہ

 

عنایت ہو تو ہو جاؤ میں حاضر اب مواجہہ پر

تو کٹ جائے شب فرقت دجوری یا رسول اللہ

 

سلامِ شوق بھجواتے ہوئے اِک زندگی گزری

عطا ہوجائے اَب اذنِ حضوری یا رسول اللہ

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات