اردوئے معلیٰ

Search

آؤ مہرِ حرا کی بات کریں

روشنی پر مذاکرات کریں

 

بھیج کر ذاتِ مصطفی پہ درود

ساری آسان مشکلات کریں

 

ان پہ قربان جان سے ہو کر

جاوداں کیوں نہ ہم حیات کریں

 

ہو گی آمد حضور کی  آؤ!

منعقد ایک بزمِ نعت کریں

 

ان سے منسوب ہو کے اے آصف

معتبر کیوں نہ اپنی ذات کریں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ