اردوئے معلیٰ

Search

آپ کا جود و کرم سب پہ نرالا آقا

خیر پاتا ہے سدا مانگنے والا آقا

 

آپ نے بھٹکے ہوئے کو بھی عطا کی منزل

آپ نے گرتے ہوؤں کو بھی سنبھالا آقا

 

آپ آئے تو زمیں پر بھی ہوا ہر جانب

آپ کے نور کے جلوؤں سے اُجالا آقا

 

آپ کا ذکر شہا! ساری کتابوں میں ہوا

سب صحیفوں میں خدا کے ہے حوالہ آقا

 

آپ نے لاج رکھی اپنے سوالی کی سدا

آپ نے در سے کسی کو بھی نہ ٹالا آقا

 

جونہی فرمایا گیا وحدتِ رب کا اظہار

کفر پر لگ گیا اُس وقت سے تالا آقا

 

آپ جو رب کی رضاؔ کے ہیں مجسم پیکر

آپ کا رتبہ و کردار ہیں اعلیٰ آقا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ