آپ ہیں مصطفےٰ خاتم الانبیاء
آپ نورِ خدا خاتم الانبیاء
مشکلیں دور ہوں آپ کے نام سے
آپ مشکل کشا خاتم الانبیاء
میرا ایمان ہے دہر میں آپ سے
بڑھ کے بس ہے خدا خاتم الانبیاء
آپ کے ہی سبب دو جہاں ہیں بنے
شان ہے کیا شہا خاتم الانبیاء
آپ ہیں ابتدا آپ ہیں انتہا
رب نے خود ہے کہا خاتم الانبیاء