اپنے روضے پر بلاؤ یا نبی
مجھ کو بھی جلوہ دکھاؤ یا نبی
چین آ جائے گا اس بے چین کو
اپنے سینے سے لگاؤ یا نبی
جام عنایت کا مجھے بھی ہو عطا
تشنگی میری مٹاؤ یا نبی
جو بھی دیکھے آپ کا کہنے لگے
ایسا دیوانہ بناؤ یا نبی
میرے دل کی آرزو ہے بس یہی
میری کُٹیا میں بھی آؤ یا نبی
مجھ کو بھی بحرِ علی المرتضیٰؓ
ہر برائی سے بچاؤ یا نبی
عاصیوں کی صف میں ہے عاصی رضاؔ
اس کو بھی اب بخشواؤ یا نبی