اردوئے معلیٰ

Search
ایسے اشعار لکھوں جن کی نظیر اور مثال
شعرِ مدحت کے خزانے میں بھی
عنقا ٹھہرے !
یانبی ! آپ کی تائید و نگاہِ کرمِ خاص
کی حاجت ہے کہ اب
میرا قلم
جوہرِ مدح و ثنا کی نئی دنیا پاجائے
یعنی مجھ کو بھی
بسانِ حسانؓ
شعر کہنے کا سلیقہ آجائے!!!
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ