اردوئے معلیٰ

Search

بات آقا نے جب سُنی میری

مٹ گئی دل کی بے کلی میری

 

اب تو مدحت سرائی ہوتی ہے

ذکر اُن کا ہے شاعری میری

 

مُشکلیں مُجھ سے دور رہتی ہیں

نعتِ سرور ہے زندگی میری

 

جب کبھی نعت کہہ نہیں پاتا

خشک ہوتی نہیں نمی میری

 

رابطہ جب ہوا مدینے سے

نعت و مدحت کی روشنی میری

 

خادمِ نعت ہو گیا زاہدؔ

خوبصورت ہے نوکری میری

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ