اردوئے معلیٰ

باعثِ سکونِ دل کا، محمد کا نام ہے

باعثِ سکونِ دل کا، محمد کا نام ہے

ہر دم میری زباں پہ درود وسلام ہے

 

فرشِ حرم ہے زیرِ قدم شاہِ دین کے

عرش بریں حضور کے زیرِ خدام ہے

 

دن کو حضور کفر سے گرمِ جہاد ہیں

اور شب کو اہتمامِ سجود وقیام ہے

 

حُبِ رسول پاک ہے، ایمان کی دلیل

اس قول پہ گواہ خدا کا کلام ہے

 

ہے زادِ راہ ذکر، رسالت مآب کا

وجہ، نجات، طاعتِ شاہ انام ہے

 

آزاد کردیا ہے اسیرانِ جنگ کو

اللہ رے حضور کا یہ فیضِ عام ہے

 

محلُوق میں بلند ہے انساں کا مرتبہ

اونچا خدا کے بعد نبی کا مقام ہے

 

خیر الامّم کا ہم کو لقب مِل گیا بشر

یہ سب طفیلِ حضرتِ خیر الانام ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ