اردوئے معلیٰ

 

باغِ جنت سے محمد کی خبر آئی ہے

عید میلاد کا پیغام صبا لائی ہے

 

ایک مدت سے یہاں کفر کی تھی باد خزاں

آپ آئے تو گلستاں میں بہار آئی ہے

 

بارش ابر کرم خشک زمیں پر ہو گی

رحمت نور مجسم کی گھٹا چھائی ہے

 

آپ کے سامنے ہر جھوٹ نے دم توڑ دیا

ضو فشاں چاروں طرف آپ کی سچائی ہے

 

آپ کی حکمت و دانش کا ہے یہ بھی اعجاز

میرے اظہار میں جو قوت گویائی ہے

 

آپ کر دیں چمن دل پہ کرم کی بارش

شاہ کونین یہ گلؔ آپ کا شیدائی ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ