اردوئے معلیٰ

Search

بخشی ہے خداوند نے قرآن کی دولت

ایمان کی دولت ہے بڑی شان کی دولت

 

اللہ نے عطا کی انہیں وجدان کی دولت

انسانوں کو بخشی گئی اِذہان کی دولت

 

حاصل ہے ہر ایک شخص کو رحمان کی دولت

ہر ایک نفس اس کے ہے فیضان کی دولت

 

مصروف ملائک بھی ہیں اللہ کی ثنا میں

ہے حمدِ خدا اصل میں ایمان کی دولت

 

ایک ایک نفس پر مرے جاری رہے دائم

معبودِ دوعالم ترے فرمان کی دولت

 

تسکین مکمل یہ عطا کرتی ہے مجھ کو

ہے تیری ثنا میرے دل و جان کی دولت

 

خوش بخت کوئی اور کہاں اُس سے بڑا ہے

حاصل ہوئی جس فرد کو قرآن کی دولت

 

جو حکم الٰہی ہے وہ رضواں کا عمل ہے

اللہ مشیت ہوئی رضوان کی دولت

 

اللہ رے ، یہ حمد خدا نعتِ نبی تو

طاہرؔ ! ہے یہی تو مرے جی جان کی دولت

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ