اردوئے معلیٰ

Search

بڑے محترم ہیں نبیٔ مکرم

سراپا کرم ہیں نبیٔ مکرم

 

چلو ان کے کوچہ میں دے لیں صدائیں

کہ عالی حشم ہیں نبیٔ مکرم

 

غموں کا بھلا کام کیا ان کے آگے

مداوائے غم ہیں نبیٔ مکرم

 

کرم کیجیے دل میں محشر بپا ہے

اور آنکھیں بھی نم ہیں نبیٔ مکرم

 

دکھا دیجئے اپنا روضہ خدارا

تمنائی ہم ہیں نبیٔ مکرم

 

ہماری دعاؤں کا بہزادؔ مرکز

خدا کی قسم ہیں نبیٔ مکرم

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ