اردوئے معلیٰ

تمام اَن کہی باتوں کا ترجمہ کر کے

تمام اَن کہی باتوں کا ترجمہ کر کے

کوئی بتائے اُن آنکھوں کا تجمہ کر کے

 

سناؤں گا نہیں لیکن کہا تو ہے اک شعر

تمہاری ساری اداؤں کا ترجمہ کر کے

 

میں ساری باتیں پسِ گفتگو بھی کرتا ہوں

مجھے سنو مری سوچوں کا ترجمہ کر کے

 

غزل نگار ہوا نے تمام شاخوں پر

لکھے ہیں گُل ترے گالوں کا ترجمہ کر کے

 

میں دور دیس کے اک شخص کو لُبھاؤں گا

جناب ِ میر کے شعروں کا ترجمہ کر کے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ