اردوئے معلیٰ

توُ ربِ دو جہاں ہے سارے جہاں ہیں تیرے

ذرے سے آسماں تک سب حمد خواں ہیں تیرے

 

انسان ہی نہیں ہیں حمد و ثنا کے داعی

یہ جانور پرندے سب نغمہ خواں ہیں تیرے

 

بدلے ہوئے یہ موسم رنگوں کی یہ بہاریں

کلیاں یہ بیل بوٹے یہ گلستاں ہیں تیرے

 

تیری عنایتوں کا کب ہوسکے احاطہ

یہ قلب و روح تیرے یہ جسم و جاں ہیں تیرے

 

یا رب جلیل کو ہو صحبت نصیب ان کی

بندے ترے کرم سے جو شادماں ہیں تیرے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔