اردوئے معلیٰ

Search

تیری قدرت کی خوشبو، ہر گل ہر ذرے میں تُو

اللہ اللہ اللہ ہو، لا الہٰ اللہ ہو

 

میں احمد کو پیارا ہوں تجھ کو احمد ہے پیارا

میری دنیا ہے روشن، جیسے احمد کا چہرہ

 

یہ دنیا اور وہ دنیا تیرے جلوے میں ہر سُو

اللہ اللہ اللہ ہو، لا الہٰ اللہ ہو

 

دنیا، دنیا کی ہر شے، سب کچھ تیری قدرت میں

تیرے احمد کے صدقے، ہوتا ہوں میں جنت میں

 

آدھی شب کے سجدوں میں، ہوتے ہیں جب میں اور تُو

اللہ اللہ اللہ ہو، لا الہٰ اللہ ہو

 

دنیا داری میں بھٹکے، ہم اللہ ایسے نہ تھے

یہ دنیا اور وہ دنیا، اپنے احمد کے صدقے

 

ہم پر گلشن کر مولا، ہم بندے ہیں عاصی خُو

اللہ اللہ اللہ ہو، لا الہٰ اللہ ہو

 

تجھ کو ہے ضرورت کیا، میرے سجدے میرے ہیں

میرا مرنا حق مولا، کعبے کے جو پھیرے میں

 

میں تُربت میں بس چاہوں، میرے احمد کی خوشبو

اللہ اللہ اللہ ہو، لا الہٰ اللہ ہو

 

توحامد تو واحد ہے تومالک تو رازق ہے

تو قادر تو مطلق ہے ہم بندوں کا رازق ہے

 

تیری رحمت ہے برسی، جب بھی گل اک چاہے ہُو

اللہ اللہ اللہ ہو، لا الہٰ اللہ ہو

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ