اردوئے معلیٰ

جب آقا سے میری ملاقات ہو گی

کہاں قبر میں پھر سیہ رات ہو گی

 

حضور آئیں گے بن کے رحمت خدا کی

زمانے پہ پھولوں کی برسات ہو گی

 

سکھائیں گے طرز سخن میرے آقا

مروت کے لہجے میں ہر بات ہو گی

 

کرم عام ہوگا خدائے احد کا

چمکتے ہوئے دن حسیں رات ہو گی

 

مرے مصطفےٰ کا سبق عام ہوگا

جوانی پہ رسم عنایات ہو گی

 

عمل ہوگا جب سیرت مصطفےٰ پر

جب آئے گا وہ دن نہ پھر رات ہو گی

 

گزارش ہے تشریف لے آئیے گا

مرے مصطفےٰ آپ کی بات ہو گی

 

جو ہوں گے مرے مصطفےٰ کے سنوارے

ہر اک بات میں ان کی اک بات ہو گی

 

صحابہ کے جھرمٹ میں سرکار ہوں گے

بڑے لوگ ہوں گے بڑی بات ہو گی

 

جھکانے تو دو دل در مصطفےٰ پر

ابھی نعت ہوگی مناجات ہو گی

 

صدی نعت آقا سنائے گی یاور

زمیں پر بپا بزم آنات ہو گی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات