اردوئے معلیٰ

جب سے آقا کی نظر ہے واہ ، واہ

میرا گھر خوشیوں کا گھر ہے واہ ، واہ

 

خواب میں سرکار کا دربار ہے

اور مجھ سا پیشِ در ہے واہ ، واہ

 

نعت کہتا ہوں نبی کے عشق میں

پاس میرے وہ ہنر ہے واہ ، واہ

 

جس جگہ آرام فرما ہیں حضور

بس وہ جنت کا نگر ہے واہ ، واہ

 

آج محشر میں شفیعء حشر ہیں

بختِ اُمت اوج پر ہے واہ ، واہ

 

مل رہی ہیں جو جہاں میں عزتیں

اُن کی مدحت کا ثمر ہے واہ ، واہ

 

کس کے ہونٹوں پر درودِ پاک ہے

سب رضاؔ اُن کو خبر ہے واہ ، واہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات