اردوئے معلیٰ

جز آپ کے حیات کا ہر مرحلہ غلط

منزل کے سب نشان غلط قافلہ غلط

 

ذکرِ نبی سے قلب کو ملتا رہے سکوں

ذکرِ نبی لبوں پہ نہیں فیصلہ غلط

 

ثابت ہوا کلامِ خدا سے یہ برملا

’’جز اسوۂ رسول ہر اک راستہ غلط‘‘

 

ناموسِ مصطفےٰ جو نہیں تیرے ذہن میں

ایسے میں تیری سوچ کا ہر زاویہ غلط

 

جس کو نہیں ہے عشق رسولِ کریم سے

اس کی حیات کا ہے ہر اک ضابطہ غلط

 

ان کو وسیلہ مان کے زاہدؔ جیو سدا

ان کے سوا عطا کا ہر اک فلسفہ غلط

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات