اردوئے معلیٰ

جس کو بھی میرے نبی سے کوئی نسبت ہو گی

اس کی قسمت میں بھلا کیسے نہ جنت ہو گی

 

اس کو ہے خوف لحد کا نہ ہی ڈر محشر کا

جس کے دامان میں آقا کی محبّت ہو گی

 

جب نکیرین لحد میں کریں گے مجھ سے سوال

لب پہ میرے شہِ ابرار کی مدحت ہو گی

 

غیر ممکن ہے کہ سرکار ہوں راضی اس پر

آلِ اطہر کی نہ جس دل میں مودت ہو گی

 

وہ ہیں محبوبِ خدا وہ ہیں شفیعِ عالم

جس کی وہ چاہیں گے محشر میں شفاعت ہو گی

 

ماند پڑ جائے گا خورشیدِ قیامت زاہدؔ

جس گھڑی آپ کے چہرے کی زیارت ہو گی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات