اردوئے معلیٰ

جشنِ آمدِ رسول اللہ ہی اللہ

بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ

 

جب کہ سرکار تشریف لانے لگے

حور و غلماں بھی خوشیاں منانے لگے

 

ہر طرف نور کی روشنی چھا گئی

مصطفیٰ کیا مِلے زندگی مِل گئی

 

اے حلیمہ تیری گود میں آگئے

دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ

 

چہرہِ مصطفیٰجب دِکھایا گیا

چھپ گئے تارے اور چاند شرما گیا

 

آمنہ دیکھ کر مُسکرانے لگیں

حوا ، مریم بھی خُوشیاں منانے لگیں

 

آمنہ بی بی سب سے یہ کہنے لگیں

دُعا ہو گئی قبول اللہ ہی اللہ

 

اُن کا سایہ زمیں پر نہ پایا گیا

نور سے نور دیکھو جُدا نہ ہوا

 

ہم کو عابد نبیپر بڑا ناز ہے

کیا بھلا میرے آقا کا انداز ہے

 

جِس نے رُخ پر مَلی وہ شفاء پا گیا

خاکِ طیبہ تیری دھول اللہ ہی اللہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات