اردوئے معلیٰ

Search

جلالِ کبریا پیشِ نظر ہے

جمالِ مصطفی پیشِ نظر ہے

 

خُدا کا ہے بڑا احسان مُجھ پر

محمد، باخُدا، پیشِ نظر ہے

 

خُدا کی عظمتوں کا، رفعتوں کا

عظیم اک سلسلہ پیشِ نظر ہے

 

خُدا کے لُطف کا، جُود و سخا کا

کرم کا مرحلہ پیشِ نظر ہے

 

خُدا کے گھر کی جانب جو رواں ہے

وہ سِیدھا راستا پیشِ نظر ہے

 

وہ جائیں گے جو بُلوائے گئے ہیں

خُدا کا فیصلہ پیشِ نظر ہے

 

ظفرؔ پر ہر نوازش ہے خُدا کی

نبی کی ہر عطا پیشِ نظر ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ