جو بناتے ہیں قطب چوروں کو
غوثِ اعظم ہیں شاہِ جیلاں ہیں
در پہ آجائے گر سوالی تو
اس کا بھر دیتے آپ داماں ہیں
ہیں قدم بوس سب ولی ان کے
سارے ولیوں کے آپ سلطاں ہیں
جو غلامیِ شیخ کرتے ہیں
وہ بھٹک جائیں کم ہی امکاں ہیں
در پہ غوث الوریٰ وہ جاتے ہیں
جن کی قسمت میں علم و عرفاں ہیں