جہاں میں مرتبہ جس نے بهی چاہا
غلامِ مصطفی خود کو بنایا
ترے فرمان کو دل میں بسایا
جہاں میں مرتبہ تب ہم نے پایا
خدا سے اور کیا مانگوں محمد
خدا نے امتی تیرا بنایا
کہ دل میں دم نہیں باقی رہا اب
مدینہ بهیج دے مجھ کو خدایا
ترے محبوب سے ملنا ہے مجھ کو
اجل کو بهیج دے پروردگارا
محمد کی ثنا کیسے نہ کرتا
خدا نے خود درودِ پاک بهیجا