اردوئے معلیٰ

Search

جہاں میں ہیں آئے نبی اللہ اللہ

ملی ہے نئی زندگی اللہ اللہ

 

وہ نورِ خدا مصطفی آ گئے ہیں

ہوئی ہر طرف روشنی اللہ اللہ

 

چراغاں ہے گھر گھر میں آمد پہ ان کی

سجی آج ہر ہر گلی اللہ اللہ

 

معطر ہوا ہے معنبر فضا ہے

گھڑی آئی میلاد کی اللہ اللہ

 

وہ آئے تو ہر سو بہار آ گئی ہے

معطر ہوئی ہر کلی اللہ اللہ

 

جدھر سے گزرتے گئے میرے آقا

ہوا رحمتوں کی چلی اللہ اللہ

 

سماں کس قدر کیف آور ہے آصف

ہے نکھری ہوئی چاندنی اللہ اللہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ