اردوئے معلیٰ

حبیبِ ربِ کریم آقا! حروفِ قرآن کہہ رہے ہیں

حبیبِ ربِ کریم آقا! حروفِ قرآن کہہ رہے ہیں

ہے خُلق تیرا عظیم آقا! حروفِ قرآن کہہ رہے ہیں

 

ہے اہلِ ایمان کا مُقدّر اے میرے آقا یہ تیری رحمت

رؤوف ہے تو رحیم آقا! حروفِ قرآن کہہ رہے ہیں

 

ہمارے آقا تو خود بھی کامل ،حیاتِ اطہر بھی ہے مکمل

گواہ ربِ عظیم آقا !حروفِ قرآن کہہ رہے ہیں

 

تُو ہے مُزمّل تو ہی مُدثّر توئی ہے یاسیں توئی ہے طٰہ

قسم خدا کی کریم آقا! حروفِ قرآن کہہ رہے ہیں

 

قسم تری خود خدا اٹھائے، ہو شہر تیرا یا عُمر تیری

ہے تجھ پہ فضلِ عظیم آقا حروفِ قرآن کہہ رہے ہیں

 

توئی ہے آقا مطاع ِ مطلق ترِی اطاعت خدا کی طاعت

ہے قولِ ربِ کریم آقا! حروفِ قرآن کہہ رہے ہیں

 

ملا ہے جو بھی جسے بھی جب بھی ،ملا ہے سب کو ترِے تصدق

عطائے رب ِعظیم آقا! حروفِ قرآن کہہ رہے ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ