اِتِّبَاعِ سرورِ عالم ﷺ سے روشن ہو عمل!

اِتِّبَاعِ سرورِ عالم ﷺ سے روشن ہو عمل!

یوں رقم ہو نعت کے اُسلوب میں تازہ غزل

 

ہے تسلط غیر کا قلب و دماغ و روح پر!

لکھ دیا ہے وقت نے ماتھے پہ ’’ذلت ہے اَٹل‘‘

 

چھوڑ کر اِک جادۂ روشن کو امت آپ ﷺ کی

چاہتی ہے ساتھ ہی پاتی رہے نسبت کا پھل!

 

کان میں مسلم کے پھونکا ہے یہی شیطان نے

گر بلندی چاہتا ہے تو، اِنہی راہوں پر چل

 

چل رہی ہے ذلتوں کی رہ پہ اُمت آپ ﷺ کی

اِک اشارے سے بدل دیجے یہ اسباب و علل!

 

نوحہ خواں ہے پھر عزیزؔ احسن زوالِ قوم کا

درد کے اَشجار میں اے کاش اب آ جائے پھل!

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on telegram
Share on email
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے

متعلقہ اشاعتیں

جو مقدس ہے زمانے میں مگر دیکھا ہے
پائوں تھک جائیں گے جب رہِ عشق میں سر تو کیا ہے بہ قلب و نظر جائیں گے
 سوالیہ نشاں
باعث کون و مکاں زینتِ قرآں یہ نام
کون پانی کو اڑاتا ہے ہوا کے دوش پر​
امین فرش پہ پیغام لے کے آیا ہے
جلوے مرے محبوبﷺ دکھانے کے لیے آ
واہ کیا مرتبہ ہوا تیرا
کون کہتا ہے کہ زینت خلد کی اچھی نہیں
وہ اُٹھی دیکھ لو گردِ سواری