اردوئے معلیٰ

حیطۂ فکر کے محدود حوالوں سے پرے

مدحتِ شاہِ مدینہ ہے مثالوں سے پرے

 

اِس قدر بندہ نوازی کا ہے اظہار وہاں

اُن کا رکھتا ہے کرم مجھ کو سوالوں سے پرے

 

چہرہ، تنویر کی تصویر کا حتمی منظر

زُلف، تحریر کی تاثیر مقالوں سے پرے

 

شعر ہوتا تو کسی روپ میں ڈھل ہی جاتا

نعت تو نعت ہے رہتی ہے خیالوں سے پرے

 

چارہ گر تیری عنایت ہے، کرم ہے تیرا

دِل کی حالت ہے مگر تیرے حوالوں سے پرے

 

شبِ معراج کی تصویر کی تدبیر محال

نور کو نور کا دیدار اُجالوں سے پرے

 

مجھ کو مقصودؔ بڑا ناز ہے اُن کا ہو کر

اُن کے ٹکڑوں نے رکھا غیر نوالوں سے پرے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات