اردوئے معلیٰ

خدا کا فضل ہے جو لب پہ جاری ان کی مدحت ہے

یہی بس اک وسیلہ ہے کہ ہر سو میری عزت ہے

 

رقم جتنی بھی نعتیں میں نے کی ہیں آج تک اے دل

ثنا گوئی کا صدقہ ہے یقینی قصرِ جنت ہے

 

"مرے ’’لب پر ہر اک لمحہ فقط حرفِ صداقت ہے ‘‘

کرم اللہ کا ہے اور شہِ دیں کی عنایت ہے

 

وہاں شاہ و گدا کاسہ بکف جاتے ہمیشہ ہیں

رواں ہر وقت رہتا ان کا دریائے سخاوت ہے

 

ترے دربار کی رعنائیاں آکر کبھی دیکھے

دلِ زاہدؔ میں اے شاہ ِ زمن کب سے یہ حسرت ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات