خدا کی خاص رحمت ہو گئی ہے
جو نورِ حق کی جلوت ہو گئی ہے
ہوئیں کافور ظلمت کی گھٹائیں
محمد کی زیارت ہو گئی ہے
ملے ہیں آج سب ماؤں کو بیٹے
یوں خالق کی عنایت ہو گئی ہے
ملا ہے بے سہاروں کو سہارا
مہرباں ربّ کی قدرت ہوگئی ہے
نہ آئے گا نبی اب تاقیامت
کہ ختم ان پر نبوّت ہو گئی ہے
وسیلہ بن گئی ہے نعت ازہرؔ
’’مری بخشش کی صورت ہو گئی ہے‘‘
یہ مصرعہ الحاج محمد حنیف نازش قادری کا ہے