اردوئے معلیٰ

خموش و بے حس ہجوم کو کاٹتے ہوئے
جب پیمبر آخرالزماں صحن کعبہ سے باہر آ گئے تو
کسی نے پیچھے سے آپ کے شانہ مبارک پہ ہاتھ
رکھتے ہوئے کہا:
’’ سچ ہے، آپ اللہ کے رسول،
اس کے برگزیدہ نبی آخر ہیں،
آپ پر جو کلام نازل ہوا ہے، اللہ نے کیا ہے
قبول مجھ کو خدا کے سچے رسول کا دین اور اس کا پیام آخر’’
حضور نے اس کی سمت دیکھا تو یہ وہی تھا
خموش و بے حس ہجوم میں اعتراض کا پہلا لفظ
جس کی زباں سے نکلا تو
سورہ والضحیٰ کا مفہوم و مدعا سب پہ کھل گیا تھا
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات