اردوئے معلیٰ

Search

خوشا حمد بر لب منور منور

نظر ، فکر ، دل سب منور منور

 

ترے نور کے نور ہی سے ملا ہے

غلامی کا منصب منور منور

 

سکھاتا ہے قرآن ہی زندگی کو

بسر کرنے کا ڈھب منور منور

 

رہے تا ابد نورِ اول کے صدقے

مری قبر یارب منور منور

 

ان آنکھوں میں ہے کعبتہ اللہ ماجدؔ

بہ ہر رنگِ اغلب منور منور

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ