اردوئے معلیٰ

Search

خوش قدم خوش جبیں ،آپ ہیں دلنشیں ، آپ ہیں خوبرو

شاہِ کون ومکاں ، خاتم المرسلیں ، آپ ہیں خوبرو

 

سرحدِ اعترافِ حقیقت پہ لے آیا حُسن آپکا

یک زباں ہو کے بولے سبھی نکتہ چیں آپ ہیں خوبرو

 

خانہءِ جان میں دہرِ ایمان میںحسنِ قرآن میں

نور کا اک جہاں ہے جہاں، ہر کہِیں آپ ہیں خوبرو

 

سارے داناؤں میں سارے بیناؤں میں ، ان حسیناؤں میں

کوئی اوصاف میں آپ جیسا نہیں ، آپ ہیں خوبرو

 

عشق بے چین ہوتا ہے سننے کو جب منظروں سے ثنا

گونجتی ہے صدا آسماں تا زمیں ،آپ ہیں خوبرو

 

شانِ تخلیق کو ناز ہوتا ہے خود حسنِ شہکار پر

جب بصد ناز کہتا ہے ناز آفریں آپ ہیں خوبرو

 

اس لئے بھی ہیں ہم خوبرو کہ ہمارا یقیں آپ ہیں

اِس لئے بھی ہمارا یقیں ہے حسیں ، آپ ہیں خوبرو

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ