اردوئے معلیٰ

خیال ڈھونڈ کے لاؤ بہت ضروری ہے

نبی کے شہر میں جاؤ بہت ضروری ہے

 

چراغِ نعت جلاؤ بہت ضروری ہے

دلوں میں جوت جگاؤ بہت ضروری ہے

 

غموں کی دھوپ بدن کو جلا نہ ڈالے کہیں

نبی کی نعت سناؤ بہت ضروری ہے

 

خدائے یکتا کی پہچان چاہتے ہو اگر

درِ رسول پہ آؤ بہت ضروری ہے

 

تمہارے ہجر میں مر نہ جائے کہیں مظہرؔ

حضور پاس بلاؤ بہت ضروری ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات