اردوئے معلیٰ

در پہ آئے ہیں اِلتجا کے لیے

بھیک دیجے ہمیں خُدا کے لیے

 

میرے خیر الوریٰ کی چوکھٹ پر

خیر ہی خیر ہے گدا کے لیے

 

آپ کا پیار ہو عطا مُجھ کو

منتظر ہوں میں اِس عطا کے لیے

 

آپ نے جن کو اِک نظر دیکھا

آپ کے ہو گئے سدا کے لیے

 

سب جہاں، سب زماں بنائے گئے

یا نبی! آپ کی رضا کے لیے

 

میری ہر سانس، دِل کی ہر دھڑکن

وقف ہے نعتِ مصطفی کے لیے

 

جھولیاں بھر کے سب ظفرؔ! لوٹے

آئے جو عرضِ مُدعا کے لیے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات