دلیل و حُجتِ حق دیگر است و حق دیگر
طریقِ جہل ہزار و رہِ شناخت یکے
حق کے بارے میں دلیلیں دینا اور حجتیں اور تاویلیں
بیان کرنا کوئی اور چیز ہے اور حق کچھ اور ہے جہالت
اور نادانی کے تو ہزاروں طریقے اور راستے (دلائل) ہیں
لیکن شناخت اور عرفان کی بس ایک ہی راہ ہے