اردوئے معلیٰ

جب جانا پہچانا موسم
اِک آن میں رنگ بدلتا ہے
ان گنت زمانوں سے جاری
کسی ربط کی سانسیں ٹوٹتی ہیں
جب ترک ِ تعلق کے طوفان میں
چاہت کی کومل کونپل
یک لخت بکھرنے لگتی ہے
جب وقت کے آنگن میں رقصاں
کسی عشق کی خوشبو تھک کر مرنے لگتی ہے
جب دور اُفق پر یاد کا سورج ڈھلتا ہے
رگ رگ سے درد اُبلتا ہے
دل جلتا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ