اردوئے معلیٰ

دنیا کے ٹھکرائے لوگ

دنیا کے ٹھکرائے لوگ

تیرے در پہ آئے لوگ

 

تیرے نام کا ورد کریں

دل میں درد بسائے لوگ

 

تیرے ذکر سے کِھل اٹھیں

کملائے،مرجھائے لوگ

 

تیرے حُسن کی بات چلی

بات نہیں کر پائے لوگ

 

دھوپ سے بچ کر چلتے ہیں

تیرے سائے سائے لوگ

 

سب تیرے ہی منگتے ہیں

اپنے اور پرائے لوگ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ