اردوئے معلیٰ

دو جہاں میں مصطفی سا کون ہے؟ کوئی نہیں!

رب نے ان جیسا بنایا کون ہے؟ کوئی نہیں!

 

میرے آقا میرے مولا ماسوائے آپ کے

ہم غریبوں کا سہارا کون ہے؟ کوئی نہیں!

 

جس طرح امت کی خاطر وہ رہے ہیں اشکبار

اسطرح آنسو بہاتا کون ہے؟ کوئی نہیں!

 

غیر بھی یہ مانتے ہیں جُز شہِ کونین کے

لامکاں تک اور پہنچا کون ہے؟ کوئی نہیں!

 

دین کی شمع جو اپنے خون سے روشن کرے

اس نبی کی آل جیسا کون ہے کوئی نہیں

 

ایک ہی پل میں مٹا دیں درد و غم میرے سبھی

آپ کے جیسا مسیحا کون ہے ؟ کوئی نہیں !

 

تاج ختم المرسلیں کا سر پہ ہے جن کے سجا

ان سا لاثانی و یکتا کون ہے؟ کوئی نہیں!

 

واسطے جن کے بنی آصف یہ ساری کائنات

ان سا ارفع ان سا اعلیٰ کون ہے؟ کوئی نہیں!

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات