اردوئے معلیٰ

دَرسِ قُرآں ہے برابر ہر ادا کا احترام

سب پہ لازِم ہے جہاں میں مصطفی کا احترام

 

جس کے دِل میں حُسن والے مصطفی سے ہے وَفا

قُدسیوں نے بھی کیا اُس باوَفا کا احترام

 

ہر دُعا سے پیشتر دینا نبی کا واسطہ

تا کہ ہو بابِ اثر پر ہر دُعا کا احترام

 

رب نے فرمایا جہاں سے جو نبی دیں لو وہی

جان سے بڑھ کر کرو اُن کی عطا کا احترام

 

پیارے آقا کی شفاعت کا یہ فیضاں دیکھیے

خُلد والوں نے کیا مجھ پُرخطا کا احترام

 

اُس کے گُلشن کو خزاں کا خوف کچھ بھی تو نہیں

جس کے دِل میں ہے مدینے کی صبا کا احترام

 

اُن کی مِدحت کے سبب ہاں اُن کی مِدحت کے سبب

ہو رہا ہے خوب دُنیا میں رضاؔ کا احترام

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات